اُردُو (乌尔都语)

一般资讯

سب کی تفصیل دکھایئں | سب بند کردیں

ہانگ کانگ پولیس کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔

ویب سائٹ عوام کو ہماری تنظیم کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنے اور خدمات کی وسیع رینج کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے جو ہم یہاں ہانگ کانگ میں کمیونٹی کے تمام شعبوں کو پیش کرتے ہیں۔ ویب سائٹ قومی سلامتی کے تحفظ اور جرائم کے خلاف جنگ میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کی بھی کوشش کرتی ہے۔

ہمارا وژن ہانگ کانگ کو دنیا کے سب سے محفوظ اور مستحکم معاشروں میں سے ایک کے طور پر برقرار رکھنا ہے۔ اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، ابھرتے ہوئے جرائم کے رجحانات، عالمی دہشت گردی کے خطرات اور بے مثال آفات سے عالمی تناظر میں متعلقہ رہنا ہے۔ اور اس کوشش میں سب کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔ باقی کمیونٹی کی طرح آپ کی حمایت ہمیں مضبوط بیک اپ فراہم کرتی ہے جو ہمارے پیارے شہر کی حفاظت اور استحکام کو برقرار

رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

شکریہ


وِژن

کہ ہانگ کانگ دنیا بھر میں محفوظ ترین اور سب سے مستحکم معاشروں میں سے ایک رہے ۔

مشترکہ مقصد

ہانگ کانگ پولیس فورس یقینی بنائے گی ایک محفوظ اور مستحکم معاشرے کو بقدر

• قومی سلامتی کا تحفظ
• قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا
• امن و امان کو برقرار رکھنا
• جرائم کی روک تھام اور پتہ لگانا
• تحفظ دینا اور جان و مال کی حفاظت کرنا
• شراکت میں کام کرنا کمیونٹی اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ
• جو کچھ ہم کرتے ہیں اس میں عُمدگی کے لیے کوشش کرنا
• فورس پر عوام کے اعتماد کو برقرار رکھنا

ہماری اقدار

• حب الوطنی شفقت کے ساتھ ہمارے ملک اور ہانگ کانگ کے لیے
• راست بازی اور دیانتداری
• عوام کے ارکان اور فورس کے ارکان کے حقوق کا احترام
• انصاف، غیر جانبداری اور ہمدردی ہمارے تمام معاملات میں
• ذمہ داری اور جوابدہی کی قبولیت
• پیشہ ورانہ مہارت
• معیاری سروس اور مسلسل بہتری کے لیے لگن
• تبدیلی کے لیے ہم آہنگی
• موثر مواصلت فورس کے اندر اور باہر دونوں طرح سے

ہانگ کانگ فیکٹ شیٹ – پولیس

ٹیلی فون فیسیمایل
ہنگامی رابطہ / ایمرجینسی کال 999
اینٹی سکیم ہیلپ لائن 18222
پولیس ڈرگ رپورٹنگ ہاٹ لائن 2527 1234
کمرشل اور ٹیکنالوجی کرائم ہاٹ لائن 2860 5012
منظم جرائم اور ٹرائیڈ / گینگ ہاٹ لائن 2527 7887
سینٹرل ٹریفک پراسیکیوشن ڈویژن ہاٹ لائن 2866 6552
سرٹیفکیٹ آف نو کریمینل کنوکشن آفس 2396 5351
جنسی سزا کا ریکارڈ چیک ہاٹ لائن 3660 7499
لائسنسنگ کے معاملات 2860 2973
بھرتی ہاٹ لائن 2860 2860
پولیس آفس کے خلاف شکایات کی ہاٹ لائن 2866 7700 2200 4460
2200 4461
پولیس ہاٹ لائن 2527 7177
جاپانی ٹورسٹ ہاٹ لائن 2529 0000
992 محروم ایس ایم ایس ایمرجنسی ہاٹ لائن برائے گویائی / سماعت سے (صرف رجسٹرڈ صارفین کے لیے)(صرف انگریزی)

رجسٹریشن کے لیے درخواست فارم (صرف انگریزی اور چایئنیز)
درخواستیں وصول کرنے والے پولیس رپورٹ روم (صرف انگریزی )

نیشنل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ رپورٹنگ ہاٹ لائن

وی چیٹ آئی ڈی : hkpf_nsd
SMS: +852 6271 7171
ای میل: nsd-public@police.gov.hk

کاؤنٹر ٹیررازم (CT) رپورٹنگ ہاٹ لائن

وی چیٹ آئی ڈی: CT-hotline
SMS: +852 63-666-99
ای میل: ctinfo@police.gov.hk